Aug ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۸ Asia/Tehran
  • فلسطینی استقامت کا صیہونی حکومت کو انتباہ، شرائط تسلیم کرو ورنہ جنگ کے لئے آمادہ ہو جاؤ

فلسطینی تنظیم حماس نے صیہونی حکومت کے سامنے اپنی مانگیں رکھتے ہوئے خبردار کیا ہے اگر تسلیم نہ کیا گیا تو پھر صورتحال ایک بار پھر جنگ پر منتج ہو سکتی ہے۔

تسنیم نیوز نے عبری زبان صیہونی ویب سائٹ مفزاکی راعام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس نے صیہونی حکومت کو اپنے مطالبات کی تکمیل کے لئے چند روز کی مہلت دی ہے اور ساتھ ہی خبردار بھی کیا ہے کہ اگر انہیں تسلیم نہ کیا گیا تو پھر صورتحال ایک بار پھر جنگ کی طرف جا سکتی ہے۔

قطر سے غزہ کو حاصل ہونے والی مالی امداد کی ماضی کی طرح ترسیل، سیف القدس جنگ سے پہلے کی طرح غزہ کی گزرگاہوں کا کھولا جانا اور غزہ کی بارہ روزہ جنگ کے دوران ہونے والی تباہی کا ازالہ اور تباہ شدہ عمارتوں کی تعمیر نو، یہ وہ مطالبات ہیں جو حماس نے جنگ بندی کے لئے ثالثی کے طور پر صیہونی حکومت کے سامنے رکھے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگر صیہونی حکومت نے رواں ہفتے کے وسط تک ان مطالبات پر کوئی نوٹس نہ لیا تو پھر غزہ میں سرگرم فلسطین کی استقامتی تنظیمیں مقبوضہ سرزمین سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں اپنی سرگرمیاں شروع کر دیں گی۔

ٹیگس