سعودی عرب کی جارحیت میں 16 یمنی شہری شہید و زخمی
سعودی سعودی عرب کی فوج کے توپخانے کے حملے میں 16 یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی فوج نے صوبہ صعدہ کے سرحدی اور رہائشی علاقے الرفو پر توپخانے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 یمنی شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر فوجی حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔
یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر اور بے گھر ہوچکے ہیں۔
سعودی اتحاد کی جاری وحشیانہ جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں عالم اسلام کے اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔اس کے باوجود سعودی اتحاد یمنی عوام کے خلاف اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔