Oct ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  • یمنی فوج نے امریکی جاسوس طیارہ مار گرایا

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے خبر دی ہے کہ ملکی فورسز نے امریکہ کا ایک جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے جیزان کے علاقے میں سعودی اتحاد کا امریکی ساخت کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق RQ-20 قسم کا امریکی ساخت کا یہ سعودی ڈرون طیارہ، جیزان کی فضا میں اپنے مشن پر تھا جسے یمن کی مسلح افواج نے جمعرات کو مار گرایا۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ تباہ ہونے والے اس ڈرون طیارے کی تصاویر جلد ہی وائرل کردی جائیں گی۔

اس سے قبل بدھ کے روز بھی یمن کی مسلح افواج نے سعودی عرب کے CH-4 قسم کا چینی ساخت کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔  یمنی کی مسلح افواج نے رواں مہینے کے دوران امریکی ساخت کا اسکین ایگل قسم کا بھی ایک ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران یمنی فوج کے حملوں میں سعودی اتحاد کے کئی ڈرون طیارے تباہ ہوئے ہیں۔

مزید دیکھیئے:

یمنی جیالوں نے سعودی عرب کا ایک اور ڈرون مار گرایا

یمنی جیالوں نے اس طرح گرایا سعودی ڈرون۔ ویڈیو

یمن کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم نے دکھائی طاقت، صعدہ میں سعودی اتحاد کا ایک ڈرون تباہ

ٹیگس