Oct ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۶ Asia/Tehran
  • بیروت دھماکے کی سچائی سے پردہ اٹھا کر رہیں گے، ہمارے صبر کو ہماری محبوری نہ سمجھا جائے: حزب اللہ

حزب اللہ نے بیروت دھماکے کی حقیقت سے پردہ اٹھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

حزب اللہ کی عاملہ کمیٹی کے نائب سربراہ نے کہا ہے امریکہ اور اسکے ایجنٹوں کے جرائم اور فتنے بیروت دھماکے کی سچائی سے پردہ اٹھانے کے لئے استقامتی محاذ کی کوشش کو نہیں روک پائیں گے۔

شیخ علی دعموش نے کہا کہ حزب اللہ اور امل تحریک قانونی پیرائے میں اس مسئلے کا آخر تک تعاقب کرتے رہیں گے اور جو بھی ان جرائم کو انجام دینے میں ملوث رہے ہیں، وہ مقدمے اور سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔

انہوں نے نمازِ جمعہ کے خطبے میں جمعرات کو بیروت میں پیش آئے واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کرتوتوں کا ہدف حزب اللہ کو اقتدار اور استقامت سے روکنا  ہے۔ شیخ دعموش نے کہا کہ کوئی ہمارے صبر کو ہماری مجبوری نہ سمجھے بلکہ ہم دشمنوں کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے اختیار کے ساتھ صبر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہم نہیں چاہتے کہ ہمارا ملک فتنے اور خرابی کی طرف بڑھے۔ ہم دشمن کو اسکے ہدف میں کامیاب نہیں ہونے دینگے، دشمن اپنی سازشوں کے مقابلے میں ہمیں بلند پہاڑ کی طرح ڈٹا ہوا پائے گا۔

 

 

ٹیگس