Oct ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • یمن پر حملوں میں سعودی اتحاد کسی حد کا قائل نہیں، ایک بار پھر دواؤں کے گودام پر بمباری کی

یمن پر سعودی اتحاد کے حملے جاری ہیں، اس اتحاد نے تازہ ترین بربریت میں یمن میں دواؤں کے گودام پر بمباری کی۔

یمن کی تحریک انصاراللہ نے جارح سعودی اتحاد کے دواؤں کے گودام پر حملے  کے لئے سکورٹی کاؤنسل کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

یمن کی مذاکرات کار ٹیم کے سربراہ محمد عبد السلام نے دواؤں اور میڈیکل سازوسامان کے گودام پر سعودی اتحاد کے حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یہ حملہ اقوام متحدہ کی سکورٹی کاؤنسل کے جانبدارانہ بیان کی وجہہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے جعمرات کی شب اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ ان کا ملک اپنے سبھی دفاعی ساز و سامان سے جارح ملکوں کے حملوں کا جواب دے گا۔

محمد عبد السلام نے کہا کہ سعودی عرب اپنی کرتوتوں کے انجام کے بارے میں سوچے بغیر حملے اور ناکہ بندی ختم کرنے کے بجائے، اس میں تیزی لا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس لمحے یمن پر حملہ شروع ہوا اس وقت سے سکورٹی کاؤنسل اپنے جانبدارانہ موقف کی وجہہ سے جنگِ یمن کے طولانی ہونے کا باعث بنی ہے اور اسکی ذمہ دار ہے۔

یمن کی مذاکرات کار ٹیم کے سربراہ نے کہا: سکورٹی کاؤنسل خود اس بات کے لئے ذمہ دار ہے کہ اس کے بیانیہ کا کوئی مثبت اثر نہیں ہو رہا  ہے۔

محمد عبد السلام کا یہ بیان سکورٹی کاؤنسل کے جمعرات کے اجلاس کے رد عمل میں سامنے آیا  ہے۔ سکورٹی کاؤنسل نے جمعرات کو قرارداد 2565 کی رو سے یمن میں فوری جنگ بندی پر تاکید کی تھی۔

یمن کی وزارت صحت مطابق امریکی و مغربی حمایت یافتہ جارح سعودی اتحاد نے جعمرات کی صبح صنعا کے مضافاتی ضلع آزال میں واقع ’سعوان‘ محلے میں دواؤں اور میڈیکل ساز و سامان کے گوداموں پر چھے بار بمباری ہوئی۔ اس طرح سعودی اتحاد کے جرائم کی فہرست میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ ہو گیا۔

ٹیگس