یمنی فوجی مآرب شہر کے دروازے تک پہنچ گئے، مآرب شہر کی آزادی کے آثار نمایاں
یمنی فوج اور رضاکار فورس کی شہر مآرب کی جانب پیشقدمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
الجدید ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس صوبہ مآرب کے کئی علاقوں کو آزاد کرانے کے بعد اب شہر مآرب کے دروازے تک پہنچ گئی ہے۔
یمن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پیشقدمی کے بعد منصور ہادی کی مفرور و مستعفی حکومت سے وابستہ عناصر نےاس شہر کے راستوں میں بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں تا کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پیشقدمی کو روکا جا سکے۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی فوج کی بڑی پیمانے پر کامیابی کے پیش نظرآئندہ چند دنوں میں یمنی عوام کو بڑی کامیابی ملنے کی توقع ہے جو درحقیقت آل سعود، اس کے پیروکاروں، وظیفہ خواروں اور زرخرید ایجنٹوں کے لئے بھاری اور تاریخی شکست ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صوبہ مآرب کی مکمل آزادی کی صورت میں یمن میں منصور ہادی کی مستعفی حکومت، اس کے حامیوں اور سعودی اتحاد کا فاتحہ پڑھ لینا چاہئے۔