اسلامی مزاحمت کی طاقت سے اسرائیل پر لرزہ طاری: سید حسن نصرالله
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ عرب حکمرانوں نے شام کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔
لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کل رات یوم شہید کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تمام شہیدوں اور ان کے اہلخانہ سےمتعلق ہے۔ حزب اللہ نے اس دن کو شہداء کے نام سے موسوم کرکے لبنان کی مزاحمتی تحریک میں اہم کام انجام دیا ہے اور یہ ایک عظیم دن ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسلامی مزاحمت آج قدرت اور طاقت کی عظیم بلندی پر فائز ہے اور اس نے اسرائیل پر لرزہ طاری کررکھا ہے اسرائیل کی فوجی مشقیں اس بات کا مظہر ہیں کہ اسرائیل کو یہ خطرہ لاحق ہے کہ کہیں اسلامی مزاحمت الجلیل میں داخل نہ ہوجائے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے شام میں عرب حکمرانوں کی تاریخی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا دورہ شام در حقیقت شامی صدربشار اسد کی کامیابی اور شام مخالف عرب حکمرانوں کی ناکامی اور شکست کا مظہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ عرب حکمرانوں نے شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے طاقت اور دہشت گردی کا بھر پور استعمال کیا ، عرب حکمرانوں نے اربوں ڈالر خرچ کئے، شام کو عرب لیگ سے بھی نکال دیا لیکن آج وہی عرب حکمران شام کو عرب لیگ میں واپس لانے کے خواہشمند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج شام کے مخالف عرب حکمران ، شام کے صدر کے ساتھ رابطہ برقرار کررہے ہیں جو ان کی شام کے خلاف دہشت گردانہ جنگ میں شکست اور ناکامی کا مظہر ہے۔