Nov ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۹ Asia/Tehran
  • عراق، امریکا سے براہ راست جنگ کے لئے 24 ہزار نوجوان تیار

عراق کی رضاکارفورس الحشدالشعبی کی سید الشہداء بریگیڈ کا کہنا ہے کہ ملک کی سرزمین سے امریکی فوجیوں کو نکالنےکے لئے 24 ہزار رضاکاروں نے اپنے نام لکھوائے ہیں۔

سید الشہداء بریگیڈ کے میڈیا شعبے انچارج حسن عبد الہادی نے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں کو مزاحمتی گروہوں کی جانب سے کئی بار وارننگ دی جا چکی ہے اور اسی تناظر میں ملک کی سرزمین سے امریکی فوجیوں کو نکالنےکے لئے 24 ہزار رضاکاروں نے اپنے نام لکھوائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب عراق کے داخلی امور میں امریکا کی مداخلت ناقابل برداشت ہوگئی ہے۔ ملک سے امریکی فوجیوں کے نہ نکلنے کی صورت میں جنگ کے لئے رضاکاروں کو تیار کرنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے جہاد اور شہادت کے درجے پر فائز ہونے کے لئے سید الشہداء بریگیڈ کے سکریٹری جنرل ابو آلاء الولائی کا اصرار بڑھ گیا ہے کیونکہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد زندگی کی لذت ختم ہوگئی ہے۔

عراقی رضاکار فورس کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ عراق کے داخلی امور میں امریکا کی مداخلت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور اب یہ مداخلت برداشت سے باہر ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے جنگ کے اعلان کے وقت سے اب تک اس جنگ میں شریک ہونے والے 24 ہزار افراد اپنا نام اندارج کرا چکے ہیں اور اس میں عراق کے ہر جگہ کے لوگ شامل ہیں۔

ٹیگس