Dec ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی اتحاد کے ہوائی حملے، کئی بے گناہ شہید و زخمی

یمن پر جارح سعودی اتحاد کے حملے جاری ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں سعودی بمبار جہازوں نے صوبے صنعا، حجہ، مآرب اور تعز میں رہائشی علاقوں پر کئی بار حملے کئے۔

بدھ کو المسیرہ ٹی وی کے مطابق، سعودی بمبار طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور حجہ صوبے کے الطینہ علاقے پر دو بار بمباری کی۔ اسی طرح سعودی اتحاد کی فوج نے صوبے مآرب کے البلق، الجوبہ اور صرواح علاقوں پر بالترتیب 11، 5 اور 3 مرتبہ ہوائی حملے کئے۔

سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح یمن کے تعز صوبے کے البرح علاقے پر 2 بار بمباری کی۔ اس حملے میں 1 بچہ اور 1 خاتون شہید اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ادھر سعودی اتحاد نے صوبے الحدیدہ کے مشرقی رہائشی علاقے ’حیس‘ پر بھی بمباری کی جس میں ایک ہی گھر کے 2 بچے شہید اور 5 دیگر زخمی ہوئے۔

سعودی اتحاد جنگ کے محاذ پر یمنی فورسز کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد، ان دنوں یمن کے رہائشی علاقوں پر پہلے سے زیادہ حملے کر رہا ہے۔

ٹیگس