یمنی فورسز کی جوابی کارروائی، کئی بیلسٹک میزائل سعودی عرب پر داغے
Dec ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
یمن پر سعودی اتحاد کے جاری حملوں کے جواب میں یمنی فوج اور رضاکار فورس نےسعودی عرب کے جنوب میں واقع صوبے عسیر میں ملک خالد ہوائی چھاونی اور جیزان میں کئی اہداف کو میزائل سے نشانہ بنایا۔
یمنی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے کہا کہ ملک کی میزائل اکائی نے ملک خالد چھاونی اور جیزان میں کئی اہداف پر 5 بیلسٹک میزائیل مارے ہیں جنہوں نے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمن کے مظلوم عوام کے خلاف، سعودی اتحاد کے جرائم اور ہوائی حملوں کے جواب میں یہ حملے کیا گیا۔
غور طلب ہے کہ سعودی عرب امریکہ، یو اے ای اور کئی دوسرے ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر حملے کر رہا ہے۔ اسکے علاوہ اس نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے جس سے یمنی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔