عراق میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 11 جاں بحق و زخمی
Jan ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
عراق کے صوبے بصرہ میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں 11 افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے بصرہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
عراق کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بارودی سرنگ عراق پر امریکہ کی جارحیت کے زمانے کی تھی۔
واضح رہے کہ 20 مارچ 2003 میں امریکہ کی سرکردگی میں اور برطانیہ اور پولینڈ کی شرکت سے عراق پر ایک جنگ مسلط کی گئی اور 19 اگست 2010 کو امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے انخلا کے بعد کئی سال تک جاری رہنے والی یہ جنگ خاتم ہوئی ۔