Jan ۰۳, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۰ Asia/Tehran
  • عراقی رضاکار فورس کا بیان، ریاض سے عراق کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے

عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کا کہنا ہے کہ عراق کے خلاف حملوں میں ریاض ملوث ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے میڈیا انچارج نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب سے عراق کے اجتماعی ڈھانچے کو ٹارگٹ کئے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

مہند العقابی کا کہنا ہے کہ سیاسی، اجتماعی اور میڈیا کے شعبے میں فتنہ و فساد پیدا کرنے کے لئے الیکٹرانک جنگ کے ذریعے عراق کے اجتماعی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ منصوبہ سعودی عرب سے چلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے العہد ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اور سعودی فرمانروا کی جانب سے سعودی عرب میں اعتدال کے مرکز کا افتتاح، عراقی میڈیا کو نشانہ بنانے اور اس ملک میں فرقہ وارانہ فسادات اور جھگڑوں کو ہوا دینے کی کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عراقی میڈیا کا مذاق اڑانا، اس مرکز کی ترجیحات میں شامل ہے۔ عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے میڈیا انچارج کا کہنا تھا کہ علاقے میں فتنہ اور فساد پھیلانے والے، عراقی معاشرے کے اخلاقی اور بیش قیمت ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کامیڈی پروگرامز میں عراقی علماء اور سیکورٹی اہلکاروں کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ 

عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے میڈیا انچارج کا کہنا ہے کہ جب داعش نے عراق کے کچھ صوبوں پر حملہ کیا تھا اور امریکہ نے اپنی ذمہ داری سے کنارہ کشی کر لیا، شہروں پر قبضہ ہونے کے بعد، وزیر اعظم کے شخصی حکم پر ابو مہدی المہندس نے داعش سے مقابلے کی ذمہ داری سنبھالی۔

ٹیگس