Jan ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  •  جارح سعودی اتحاد کا بس پر حملہ 5 نہتے شہری شہید متعدد زخمی

یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس مرتبہ شبوہ صوبے میں ایک بس کو نشانہ بنایاگیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ شبوہ  میں ایک بس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

اس سے قبل جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کم سے کم تین بارصنعا کے پل السبعین علاقے پرحملہ کیا۔

جارح سعودی اتحاد نے ان دنوں صنعا سمیت یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ تیزکردیا ہے ان حملوں میں اب تک دسیوں عام شہری شہید ہوچکے ہیں۔

 سعودی عرب کے جارحانہ حملے مارچ دوہزار پندرہ سے جاری ہیں ۔ ان حملوں میں اب تک لاکھوں افراد شہید وزخمی اور چالیس لاکھ سے زیادہ بےگھراور دربدر ہوچکے ہیں ۔

ٹیگس