Jan ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • اخوان ‌المسلمین کے 10 رہنماوں اور کارکنوں کو پھانسی کی سزا

مصر کی ایک عدالت نے اخوان‌ المسلمین کے 10 رہنماوں اور کارکنوں کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق مصر کی عدالت نے کل اخوان ‌المسلمین کے ان رہنماوں اور اراکین کو پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی ۔

مصر میں حکومت مخالفین کا ماننا ہے کہ عبد الفتاح السیسی کی حکومت سے وابستہ عدالتوں نے گزشتہ برسوں کے دوران بے بنیاد اور جھوٹے مقد موں کے تحت اخوان‌ المسلمین کے کئی رہنماوں اور اراکین کو بڑی بڑی سزائیں سنائی ہیں۔

واضح رہے کہ عبد الفتاح السیسی نے 2013 میں ایک فوجی کودتا کے ذریعے مصر کے صدر محمد مرسی کو اقتدار سے برطرف کر کے حکومت پر قضہ کیا تھا۔ اقتدار پر قابض ہونے سے پہلے عبد الفتاح السیسی مصر کے وزیر دفاع تھے۔

مصر کے اعلی حکام نے 2013 میں اخوان ‌المسلمین کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر دیا تھا۔

ٹیگس