Feb ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • یمن کے مختلف علاقوں پر جارح سعودی اتحاد کی بمباری

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کو کئی بار حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کل رات صنعا کے النهدین علاقے پر 5 بار بمباری کی جبکہ صنعا کے اطراف میں واقع علاقوں بنی مطر اور ارحب سنحان کو بھی 3 بار حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ 

جارح سعودی اتحاد نے حالیہ ہفتوں کے دوران یمن کے مختلف شہروں کے رہائشی علاقوں کو بارہا اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج کی آپریشنل کمان نے بھی اس ملک کے مغربی صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رہنے کی خبردی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد اوراس کے زرخرید ایجنٹوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبہ الحدیدہ میں کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کے خلاف سعودی حکومت اوراس کے اتحادیوں کے حملوں اورجارحیت کا سلسلہ مارچ دوہزار پندرہ سے جاری ہے۔ ان حملوں میں اب تک لاکھوں یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ سے زیادہ افراد بےگھر اور دربدر ہوچکے ہیں۔

یمن پر سعودی اتحاد کی فوجی جارحیت میں اس ملک کی پچاسی فیصد سے زیادہ بنیادی تنصیبات تباہ ہوچکی ہیں اور بری ، بحری و فضائی محاصرے کے نتیجے میں یمنی عوام کو غذائی اشیا اور جان بچانے والی دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

ٹیگس