یمنی فوج کی پیشرفت جاری، مآرب کا اہم علاقہ آزاد
یمن کی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں نے مآرب کے اہم علاقے کو آزاد کرا لیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنوب مغربی مآرب میں شدید جھڑپیں جاری ہیں اور صنعا کی فوج نے عرق معزز علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
ذرائع کہنا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس اور سعودی اتحاد کے فوجیوں اور ایجنٹوں کے درمیان شدید جھڑپیں، جنوب مغربی مآرب میں ہو رہی ہے۔
ان ذرائع نے یمن کے سرکاری خبر رساں ادارے وکالۃ الصحافہ الیمنیہ کو بتایا کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے گزشتہ روز البلق الشرقی کے پہاڑی علاقوں اور الفلیحہ کی جانب پیشرفت کی تھی اور وادی عبیدہ کے نواحی علاقوں میں سعودی اتحاد کے ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے تھے۔
دونوں فریق کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد صنعا کی فوجی عرق معزز علاقے پر کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی اتحاد، یمنی فوج اور رضاکار فورس کی پیشرفت روکنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کے جنگي طیاروں نے مشرقی البلق علاقے پر کئی بار فضائی حملے کئے۔
عرق معزز علاقہ اسٹراٹیجک لحاظ سے بہت ہی اہم علاقہ ہے کیونکہ یہ جنوبی مآرب شہر کے بہت سے محاذوں کے لئے امداد رسانی کا راستہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے عرق معزز کی جانب پیشرفت کے بعد اب بئرر العقار علاقے کی جانب پیشرفت شروع کر دی ہے جس کے دوران دونوں فریق میں شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔