Mar ۰۳, ۲۰۲۲ ۲۳:۱۰ Asia/Tehran
  • آخر روس کے خلاف امریکا اور مغربی ممالک کا ساتھ کیوں نہیں دیا متحدہ عرب امارات نے؟

یوکرین پر حملے کے بعد جب مغربی دنیا نے روس کو تنہا کرنے کی کوشش کی تو متحدہ عرب امارات ان ممالک میں سے ایک تھا جنہوں نے ماسکو کی کھل کر حمایت تو نہیں کی لیکن مخالف ممالک کا ساتھ بھی نہیں دیا۔

بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں بڑی تعداد میں ممالک نے یوکرین پر قرارداد کی حمایت کی جس میں یوکرین پر حملہ کرنے کے لئے روس کی شدید مذمت کی گئی اور اس سے فورا اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

حالانکہ جمعے کو اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل کے اجلاس کے دوران اسی طرح کی قرارداد پر ایک ووٹ کی وجہ سے نتیجہ پوری طرح برعکس ہو گیا تھا۔

اتوار کو ٹوئٹر پر متحدہ عرب امارات کے ایک سینئر عہدیدار انوار قرقاش نے کہا تھا کہ ابو ظہبی کا خیال ہے کہ کسی کی طرفداری کرنے سے تشدد میں اضافہ ہوگا جبکہ متحدہ عرب امارات کی ترجیح سبھی فریق کو سفارتی طریقہ اختیار کرنے کے لئے ترغیب دلانا ہے۔

کنگز کالج لندن میں اسکول آف سیکورٹی اسٹڈیز کے اسوسیئٹ پروفیسر انڈریاس کریگ کا خیال ہے کہ متحدہ عرب امارات کا یہ موقف، ایک معتدل موقف کی علامت ہے جسے اس نے یوکرین- روس بحران میں سیف موقف اور وسیع خارجہ پالیسی کے طور پر منتخب کیا ہے۔

ٹیگس