Mar ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۱:۳۶ Asia/Tehran
  • یمنیوں نے اقوام متحدہ کو بتایا کھلونا، امریکی فیصلے اور عربوں کے پیسے سے چلتی ہے گاڑی

یمن کے ایک وزیر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ عربوں کے پیسے اور امریکہ کے فیصلے سے چلتی ہے۔

یمن کے وزیر اطلاعات و نشریات ضیف اللہ الشامی نے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ عرب ممالک کے پیسوں اور امریکہ کے فیصلوں سے چلتا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ یمنی قوم پر پابندی اور اس کا محاصرہ اس لئے ہے کہ جارح اتحاد کے ممالک میدان جنگ میں کوئی بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔

انہوں نے المسیرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحدیدہ بندرگاہ میں تیل ٹینکروں کے داخل نہ ہونے کی وجہ سے ہماری قوم کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا ہے جبکہ ان تیل ٹینکرز کے پاس لائسنس بھی ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن چاہتا ہے کہ یمنی قوم، صنعا حکومت سے تھک جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے وسیع مظاہرے اس بات کی علامت ہیں کہ یمنی قوم اپنے حکمرانوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

یمن کے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ہماری قوم نے یہ واضح پیغام دے دیا کہ بھوک اور محاصرے سے نہیں مرے گی اور ان جارح طاقتوں کو ختم کر دے گی جنہوں نے محاصرہ جاری رکھا ہے اور بمباری کر رہی ہیں۔ 

یمنی وزیر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے یمن کے عوام کے محاصرے، ان کے قتل عام اور پابندیوں پر اپنی ناراضگی ختم کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سعودی اتحاد کی صورتحال بحرانی ہوجاتی ہے اور ہمارے فوجی میدان جنگ میں مسلسل کامیابیاں حاصل کرتے ہیں اور دشمن کے گھر میں گھس کر حملے کرتے ہیں تو اقوام متحدہ اجلاس منعقد کرتی ہے۔

ٹیگس