عراق، امریکی فوجی کارواں اور چھاونی پر حملے
عراق میں ایک بار پھر امریکی فوجی کارواں کو نشانہ بنایا گیا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ صلاح الدین میں جمعرات کو امریکی فوج کے لاجسٹک کارواں کو نشانہ بنایا گیا۔
مذکورہ ایجنسی نے شمال عراق میں واقع صلاح الدین صوبے میں موجود ایک سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ امریکی دہشت گردوں کے ایک فوجی کارواں کو نشانہ بنایا گیا۔
اس ذریعے نے یہ نہيں بتایا کہ امریکی فوجیوں کے کارواں کو کیسے نشانہ بنایا گیا اور ابھی کبھی بھی گروہ یا شخص نے حملے کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔
اس طرح کے حملوں میں زیادہ تر مادی نقصان امریکی فوجیوں کو ہوتا ہے اور ان کے فوجی ساز و سامان تباہ ہو جاتے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ عراق میں امریکا کے غاصب فوجیوں کی غیر قانونی موجودگی کے خلاف طبیعی رد عمل ہے۔
عراقی گروہ تاکید کرتے ہيں کہ بغداد حکومت، پارلیمنٹ میں منظور ہونے والی قرارداد کے مطابق غیر ملکی فوجیوں کو ملک سے باہر کرے۔
دوسری جانب امریکا کی بلد چھاونی پر بھی راکٹ حملہ ہوا ہے۔