May ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو (getty images)
    فائل فوٹو (getty images)

الحدیدہ میں جارح سعودی اتحاد کی طرف سے پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق، یمن کے الحدیدہ صوبے میں جارح سعودی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں صعدہ پر 38 مرتبہ آپاچی ہیلی کاپٹروں نے پرواز کی جبکہ تعز، الجوف، صعده، الضالع، البیضاء اور سرحدی علاقوں پر ڈرون طیاروں نے اڑان بھری۔

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ 33 روز میں 3 ہزار 92 مرتبہ جارح سعودی اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جبکہ صرف عید الفطر کے موقع پر 113 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینس گرینڈبرگ نے سعودی اتحاد کی طرف سے سیکڑوں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی ہونے کے بعد اس جنگ بندی معاہدے کے نازک ہونے کی بات مانتے ہوئے سکیورٹی کونسل، ریاض اور امارات سے اس معاہدے کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔

سعودی عرب امریکہ، یو اے ای اور کچھ دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر یمن پر 26 مارچ سنہ 2015 سے جنگ مسلط کئے ہوئے ہے۔

ٹیگس