May ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • یمن کی تقسیم کی بیرونی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ یمن کی تقسیم کی بیرونی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمنی اتحاد کی سالگرہ کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا ہے کہ متحدہ یمن کی سالگرہ کا جشن اس بات کے مترادف ہے کہ یمن کی تقسیم کے سارے بیرونی منصوے اور سازشیں شکست سے دوچار ہوں گی۔ 

انھوں نے کہا کہ عوام ہی یمنی اتحاد کا باعث ہیں اور وہ کبھی تسلیم نہیں ہوں گے۔  مہدی المشاط نے کہا کہ دشمن کے سارے اندازے غلط ثابت ہوئے ہیں اور امریکہ کی حمایت سے دشمن ممالک یمن کو مسلسل جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں اس لئے جنگ کے خاتمے کا ابھی کوئی تصور نہیں کیا جا سکتا۔

انھوں نے کہا کہ یمنی عوام کو جنگ اور جنگ بندی میں کوئی فرق محسوس نہیں ہو رہا ہے اس لئے کہ جارح ممالک اپنی جارحیت سے باز نہیں آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں دو اپریل کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا جس پر سعودی اتحاد نے کبھی عمل نہیں کیا اور جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی ہے۔

ٹیگس