یمن میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،21 جاں بحق و زخمی
خبری ذرائع نے گزشتہ شب رپورٹ دی کہ یمن کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں 21 جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
یمن کے ٹی وی چینل المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے والے سینٹر کا کہنا ہے کہ جون کے مہینے کے پہلے ہفتے میں صعده، الحدیده، تعز اور نہم میں سعودی اتحاد کی جانب سے بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں 3 عام شہری جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب یمن میں جارح سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جارح سعودی اتحاد نے جاسوسی پروازیں انجام دیں اور توپوں سے گولے داغے، اس طرح جارح اتحاد نے 47 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔
جنگ بندی کی خلاف ورزی ایسے میں کی جا رہی ہے کہ اقوام متحدہ نے 9 جون کو اعلان کیا تھا کہ یمن میں متحارپ فریقوں نے جنگ بندی کی مدت مزید دو ماہ کی توسیع پر اتفاق کر لیا ہے۔