Jun ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

صیہونی فوجیوں اور غیر قانونی طریقے سے بسائے گئے انتہا پسند صیہونیوں نے مسجد الاقصی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند صیہونی  باب المغاربه سے مسجد الاقصی میں داخل ہوئے اور مسجد الاقصی کے صحن میں عجیب و غریب حرکتیں کر کے اس مقدس مسجد کی حرمت کو پامال کیا۔

اس سے قبل بھی صیہونی دہشتگردوں اور انتہا پسندوں نے  بزعم خود اپنے یوم استقلال کی مناسبت سے مسجد الاقصی پر دھاوا بولا تھا۔

فلسطینی استقامتی گروہوں نے مسجد الاقصی میں صیہونیوں کے حالیہ جرائم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مسلح استقامت ہی واحد آپشن ہے جو صیہونی حکومت کو فلسطینی شہریوں کے خلاف جرائم جاری رکھنے سے روک سکتا ہے اور وہ ہرگز اس آپشن کو ترک نہیں کریں گے.

ٹیگس