Jul ۲۵, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • یمن، سعودی اتحاد نے 24 گھنٹے میں 100 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سعودی اتحاد نے صرف صوبہ الحدیدہ میں ایک سو تین بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

یمن کی عوامی رضاکار فورس کے آپریشن روم کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ سعودی اتحاد نے حیس اور مقبنہ علاقوں میں پیش قدمی کرنے کے علاوہ جاسوسی پروازیں انجام دی ہیں اور صوبہ الحدیدہ میں اپنے ٹھکانے بھی بنائے ہیں۔

گذشتہ چند دنوں میں سعودی اتحاد نے سیکڑوں بار یمن پر دراندازی کی ہے اور اقوام متحدہ کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی کو توڑا ہے۔

یاد رہے کہ تیرہ دسمبر سن دو ہزار اٹھارہ میں سوئیڈن میں ہونے والے یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات میں طے پایا تھا کہ الحدیدہ بندرگاہ کو جنگ سے دور رکھا جائے گا لیکن سعودی جارح افواج نے ایک دن بھی اس معاہدے کی پابندی نہیں کی۔

ٹیگس