Jul ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

درجنوں صیہونیوں نے اسرائیلی فوجیوں کی ہری جھنڈی کے بعد، مسجد الاقصی پر دھاوا بول کر اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا کے مطابق درجنوں صیہونیوں نے اسرائیلی فوج کی پشت پناہی میں مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہو کر اسلام مخالف نعرے لگائے اور نمازیوں کو زد و کوب کیا۔

اس موقع پر صیہونیوں اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی۔ اس سے قبل مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے اسلامی مقدسات کے بارے میں صیہونیوں کے ناپاک عزائم کے بارے میں سخت خبردار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے عوام غاصب صیہونیوں کو مسجد الاقصی کے اسلامی اور فلسطینی تشخص کو مٹانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کو ان دنوں غاصب صیہونیوں کے منظم حملوں کا سامنا ہے۔ غاصب صیہونی حکومت مسجد الاقصی کے اطراف میں غیر قانونی کھدائیوں میں بھی مصروف ہے جس کا مقصد اس مقدس جگہ کے اسلامی تشخص کو تباہ اور اس سے یہودی بنا کر پیش کرنا ہے۔

ٹیگس