جارح سعودی اتحاد سے چھینے گئے ہتھیاروں کے ساتھ یمنی فوج کی پریڈ (ویڈیو)
یمنی کیڈٹوں نے اپنی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں سعودی عرب سے چھینے گئے ہتھیاروں کے ساتھ اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔پریڈ کے دوران امریکہ اور اسرائیل کے جھنڈوں کو بھی پیروں تلے روند دیا گیا۔
یمنی ذرائع کے مطابق ملٹری کیڈٹوں کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے شرکت کی۔ "ہم ظالموں سے بدلہ لینے والے ہیں" نامی فوجی پریڈ میں کیڈٹوں نے مختلف جنگی مہارتوں کا مظاہرہ کیا اور آئندہ ہونے والی کسی بھی ممکنہ جنگ کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنے نعروں میں اس بات کا اظہار کیا کہ وہ اپنی تحریک "انصار اللہ یمن" کے سربراہ عبدالمالک بدرالدین الحوثی کے حکم کے منتظر ہیں۔
یمن کی سیاسی شوری کے اعلی عہدیدار محمد علی حوثی نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا، انہوں نے دشمنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا :" یہ دلیر اور بہادر جوان یہاں اس لئے نہیں آئے کہ اپنی طاقت و توانائی کا مظاہرہ کریں بلکہ اس لئے آئے ہیں تاکہ اپنے لوگوں کے دفاع کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کر سکیں۔
انہوں نے یمن میں جارحیت مصروف ممالک سے مخاطب ہوکر کہا: ہم تم سے مقابلہ کریں گے اور تمہیں تباہ کرکے چھوڑیں گے کیونکہ تم ظلم و شرارت کی علامت ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ جارح قوتیں بہرحال شکست کھائیں گی اور انہوں نے جنگ میں جس طرح سے بھی مدد فراہم کی ہے وہ خود ان کے گلے پڑ جائے گی۔ اس فوجی پریڈ میں شریک فوجی گاڑیاں اُس مال غنیمت کا بہت چھوٹا سے حصہ ہیں جو جارح سعودی اتحاد سے حاصل کیا گیا ہے۔