Aug ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • شامی فوج اور مزاحمتی فورسز کے مراکز پر امریکی دہشتگردوں کے حملے جاری

مشرقی شام میں دہشت گرد امریکی فوجیوں نے ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی دہشت گرد فوج مشرقی شام میں شامی فوج اور مزاحمتی گروہوں کے ٹھکانوں پر حملے کر رہی ہے جبکہ شام کا فضائی دفاعی سسٹم امریکی فوج کے ان حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی شام کے صوبے دیرالزور کے علاقے المیادین کے مضافاتی علاقوں میں امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں اور شامی فوجیوں کے درمیان گولہ باری کا بھی تبادلہ ہوا ہے۔ امریکہ کی دہشت گرد فوج نے بدھ کو بھی دیرالزور میں شام کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

دریں اثنا شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دیرالزور میں امریکہ کے دو فوجی اڈوں سے بدھ کی رات زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے دیرالزور میں امریکی فوجی اڈے العمر آئل اسکوائر پر راکٹوں سے حملہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اس فوجی اڈے پر پانچ راکٹ داغے گئے۔ اس حملے کے بعد بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دیرالزور میں ہی کونیکو گیس فیلڈ میں امریکہ کے فوجی اڈے پر بھی راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔ دیرالزور میں واقع امریکہ کے فوجی اڈوں پر اس سے قبل بھی متعدد راکٹ فائر کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ شام میں امریکہ کے فوجی ٹھکانے نہ صرف شام بلکہ علاقے کے مختلف ملکوں نیز پورے علاقے کے لئے بدامنی و عدم استحکام کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

ٹیگس