غرب اردن میں مسلح جھڑپیں، ایک صیہونی فوجی زخمی
Aug ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے غرب اردن میں مسلح جھڑپیں ہونے کی خـبر دی ہے۔
سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں جنین کے علاقے برقین میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان جھڑپوں میں ایک صیہونی فوجی شدید طور پر زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ان دنوں غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مجاہدین اور صیہونیوں کے درمیان براہ راست جھڑپیں ہوئی ہیں۔ غرب اردن میں تحریک مزاحمت کے جیالوں نے نابلس، جنین، القدس روڈ اور بلاطہ کیمپ میں صیہونی مخالف کاروائیوں میں ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے غاصب صیہونیوں کو خاصا نقصان پہنچایا۔
گذشتہ چند ماہ کے دوران غرب اردن کے ان علاقوں میں اس قسم کی جھڑپیں مسلسل ہوتی رہی ہیں اور اس طرح کی جھڑپوں میں تیزی کا بھی مشاہدہ کیا گیا ہے۔