Aug ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران کا عراق کو مشورہ، قانون کے دائرے میں اتحاد و ہمدلی کے ساتھ معاملات حل کئے جائیں

ایران کے وزیر خارجہ نے عراق میں قومی اتحاد و وحدت پر تاکید کی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین سے تہران میں ہونے والی ملاقات کے دوران عراق میں قومی اتحاد و وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کیا جائے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون طے شدہ سمجھوتوں پر عملدرآمد پر رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں لین دین کے مزید فروغ پر زور دیا۔

عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے روابط کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے عراق کی داخلی صورتحال میں ایران کے ذمہ دارانہ کردار کی قدردانی کی۔

دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی صورتحال اور اسی طرح عالم اسلام کے مسائل پر بھی گفتگو کی۔

واضح رہے کہ عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین پیر کے روز ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے ہیں۔

ٹیگس