Aug ۳۰, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۹ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امریکہ و نیٹو کے ہاتھوں ہوائی اڈوں کی 70 فیصد تنصیبات کی تباہی

افغانستان میں طالبان انتظامیہ کی ٹرانسپورٹ اور شہری ہوابازی کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور نیٹو نے افغانستان سے انخلا کے دوران اس ملک کے ہوائی اڈوں کی ستر فیصد تنصیاب کو تباہ کردیا تھا۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان انتظامیہ کے ٹرانسپورٹ اور شہری ہوابازی کے نگراں وزیر مولوی حمید اللہ آخوند زادہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کے فوجیوں نے کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تنصیبات اور فضائی وسائل کو تباہ و برباد کر کے اس ملک کو کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔

مولوی حمید اللہ آخوند زادہ نے کہا کہ مزارشریف اور کابل کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ امریکہ اور نیٹو کی افواج نے تقریبا تباہ کر دیا تھا جس کو ہم نے بعض ملکوں کے تعاون سے دوبارہ فعال کیا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کی طالبان انتظامیہ کی وزارت اطلاعات و ثقافت نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے خلاف پروپیگنڈہ جنگ بدستور جاری ہے اور وہ دنیا کو افغانستان کی تصویر بگاڑ کر پیش کر رہا ہے۔ افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے سیکریٹری وزارت اطلاعات و ثقافت حیات اللہ مہاجر فراہی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی، ایسی حالت میں افغانستان کے خلاف پروپیگنڈہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں کہ اس ملک کی جنگ میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو تاریخی اور شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹیگس