Sep ۱۰, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۴ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

افغانستان کے مختلف علاقوں پر امریکہ کے حملوں اور اسکے ڈرون طیاروں کی جانب سے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

شفقنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے حال ہی میں افغانستان کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک حملہ جمعرات کو صوبے ہلمند میں انجام پایا جس میں طالبان کا ایک کمانڈر اور اس گروہ کے بیس دیگر مسلح اہلکار مارے گئے۔ جبکہ ایک حملہ جمعے کو پکتیا میں انجام پایا جس میں طالبان سے متعلق ہتھیاروں کا ایک گودام تباہ ہوگیا۔

گذشتہ ہفتے جمعے کی رات بھی کابل کے ایک علاقے پر ڈرون حملہ ہوا جس میں القاعدہ کا ایک سینیئر رکن اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ مارا گیا۔ اس کے علاوہ افغانستان کے اور بھی مختلف علاقوں پر امریکی حملے انجام پائے جن پر طالبان کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا اور صرف اعلان کیا گیا کہ امریکہ افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹیگس