بچ گئے زائرین، داعشی منصوبہ ناکام
Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
عراق کے شہر سامرا میں ایک بار پھر رضاکار فورس الحشد الشعبی کے جوانوں نے دہشتگرد ٹولے داعش کے زائرین پر حملے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
عراق کے شہر سامرا کے جنوب میں الحشد الشعبی کی بریگیڈ 41 نے ایک آپریشن کیا جس میں داعش کی طرف سے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا ہو گئی۔
الحشد الشعبی کے ترجمان کے مطابق یہ آپریشن صلاح الدین صوبے کے شہر سامراء کے جنوب میں واقع تل الذہب کے علاقے میں کیا گیا جہاں داعشی دہشت گرد سکیورٹی پر مامور سیکورٹی فورسز اور زائرین پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔
یاد رہے کہ عراق میں اربعین حسینی ؑ کی سیکورٹی کی ذمہ داری حشد الشعبی کے پاس ہے اور اس کے ہزاروں اہلکار زائرین کی خدمت اور ان کی حفاظت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔