یمنی سیکورٹی اہلکاروں نے اپنے ارادے ظاہر کر دیئے+ ویڈیو+ تصاویر
یمن کے دار الحکومت صنعا میں یمن کے سیکورٹی اہلکاروں نے پریڈ کیا اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: یمنی فوج کی پریڈ اور ملک کے نئے میزائلوں کی نقاب کشائی کے بعد سیکڑوں سیکورٹی فورسز نے صنعاء میں پریڈ اور مارچ کیا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کی شام کو ایسی تصاویر شائع کی ہیں جن میں دکھایا گیا کہ صنعاء میں ملکی سیکورٹی فورسز نے فوجی پریڈ کا انعقاد کیا۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے اطلاعاتی مرکز کے مطابق یہ پریڈ "ان کے لیے سلامتی" کے عنوان سے یمن کے دارالحکومت صنعا کے السبعین اسکوائر پر منعقد ہوئی جس میں ملک کے سیکڑوں سیکورٹی فورسز اور بکتر بند گاڑیوں نے شرکت کی۔
یہ پریڈ اس وقت منعقد کی گئی ہے جب یمنی فوج نے گزشتہ ہفتوں کے دوران چھٹے فوجی زون میں کئی پریڈز بھی منعقد کی ہیں۔
یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سینیئر رکن محمد علی الحوثی نے پہلے اپنے بیانات میں کہا تھا کہ یمنی فوج نے پچھلی پریڈوں میں جنگ میں حاصل کئے ساز و سامان پیش کئے تھے۔
یمنی فوج نے اس مہینے کی دس تاریخ کو اس ملک کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کی موجودگی میں منعقدہ پریڈ میں اپنے نئے میزائلوں کی نمائش کی تھی۔