بن سلمان، بن زائد اور السیسی آستین کے سانپ
بن سلمان، بن زائد اور السیسی آستین کے سانپ ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کے مخالف صحافی ترکی الشلهوب نے ٹوئیٹ میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بن سلمان، بن زائد اور السیسی علاقے میں صیہونی حکومت کی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کا کردار ادا کر رہے ہیں، کہا کہ وہ اسلام کے پہلو میں کھلا خنجر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولیعہد بن سلمان نے درسی کتب سے آیات، احادیث اور اعتقادی مسائل کو حذف کیا جبکہ متحدہ عرب امارات کے حاکم محمد بن زاید نے صیہونی حکومت کے اہداف کیلئے جدید ترین دین ابراہیمی کی ترویج شروع کردی اور اسی طرح مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی بدستور درسی کتب سے آیات اور روایات کو حذف کر رہے ہیں اسلام کے پہلو میں خنجر اور آستین کے سانپ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی سال سے امریکہ کے دباو میں آ کر علاقے کے بعض عرب ممالک نے بچوں کی قاتل اور جارح صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار کئے اور اس کی توسیع پسندی کی پالیسی کو فروغ دینے کیلئے اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔