Oct ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • یمنی قوم کے حقوق کے حصول کے بغیر جنگ بندی بے فائدہ

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیراعظم نے یمن میں جنگ بندی کی شکست کا ذمہ دار سعودی اتحاد اور اقوام متحدہ کو قرار دیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیراعظم عبد العزیز بن جبتور نے صنعا میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا بیان ناقابل قبول اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی، صنعا ایرپورٹ اور الحدیدہ بندرگاہ کے محاصرے کے خاتمے کا یمنی مطالبہ انتہا پسندی ہے تو دنیا جان لے کہ صنعا کی حکومت اپنے ملک کی قوم کے حقوق کی بحالی کے مطالبے کے سلسلے میں انتہا پسند ہے اور جب تک یمنی قوم کے حقوق بحال نہیں کئے جاتے اس وقت تک مذاکرات اور  جنگ بندی لاحاصل ہے۔ 

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کو  یمن اور سعودی اتحاد کے درمیان جنگ بندی کی شکست پر ایک بیان میں صنعا حکومت کے مطالبات کو انتہا پسندانہ قراار دیتے ہوئے ان مطالبات کو یمن میں جنگ بندی کی شکست کی وجہ قرار دیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ چھے مہینے تک جاری رہنے والی عارضی جنگ بندی میں صنعا حکومت نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی کی پابندی کی اور سعودی اتحاد نے تسلسل کے ساتھ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔

ٹیگس