Oct ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کی طاقت کا لوہا مان لیا

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ لبنان، اسرائیل کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہے اور اس نے تل ابیب کی پوزیشن کمزور کر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عبری زبان کے میڈیا نے بیروت اور تل ابیب کے درمیان سمندری حدود پر اتفاق کے بارے میں اپنی رپورٹوں میں اسرائیل کے فیصلوں اور مواقف کو کمزور بتایا اور حزب اللہ کی طاقت کا لوہا مان لیا ہے۔

المیادین چینل کی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار ہاآرٹص نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایک واضح حقیقت یہ ہے کہ حزب اللہ، اسرائیل کے سامنے بہت طاقتور ہے۔

عبری زبان کا یہ اخبار لکھتا ہے کہ نصر اللہ سے خوف کا جواز پیش کیا جا سکتا ہے اور اسرائیلیوں کو خبر ہے کہ ان کے خلاف جنگ کی کیا قیمت چکانی پڑے گی؟

اسرائیل کے دوسرے میڈیا چینلوں نے بھی لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے بیان اور ان کے موقف کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کا خطاب بہت ہی احتیاط بھرا ہے، وہ چيزوں کو حاصل کرنے کے لئے جلد بازی نہیں کرتے اور آخرکار معاملہ ختم ہو جاتا ہے۔

ٹیگس