Oct ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • شام میں غیرقانونی امریکی فوجی اڈہ میں دھماکہ
    شام میں غیرقانونی امریکی فوجی اڈہ میں دھماکہ

شمالی شام کے علاقے دیرالزور کی آئل فیلڈ کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے میں ایک بار پھر شدید دھماکے کی خبریں ہیں۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق شمالی  شام کے علاقے دیرالزور کی آئل فیلڈ کے قریب واقع امریکہ کا فوجی اڈہ دھماکے سے لرز اٹھا اور آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔ ابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، تاہم کہا جا رہا ہے کہ ایک نامعلوم ڈرون نے امریکہ کے فوجی اڈے پر کئی میزائل داغےہیں۔

شام میں امریکی مفادات کے لئے کام کرنے والے دہشتگرد گروہ کی شکست کے بعد امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں نے اس آئل فیلڈ کو اپنے کنڑول میں لے لیا تھا اور اس وقت سے امریکی فوج شام کے تیل کی لوٹ مار میں مصروف ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی دہشت گرد فوج نے مغربی ایشیا کے علاقے اور خاص طور پر شام کے لوگوں کے خلاف نہ صرف  گھناؤنے جرائم  کا ارتکاب کیا ہے بلکہ ان کے قدرتی وسائل اور تیل کے ذخائر کی بھی لوٹ مار کی ہے اور لوٹ مار کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

الحکسہ اور شمالی شام کے دوسرے علاقوں میں امریکی افواج اور ان کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے زیرقبضہ علاقوں میں انکی دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف شامی شہریوں نے ہمیشہ مظاہرے کرکے اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس