Oct ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • یمن میں الحدیدہ پر سعودی اتحاد کی جارحیت

سعودی اتحاد نے یمن کے صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں کو ایک بار پھر جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے الحدیدہ میں یمنی مسلح افواج کے آپریشنل روم نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جاسوس طیاروں نے الحدیدہ میں الجبلیہ، مقبنہ اور حیس کی فضا میں گشت زنی کی ہے۔

سعودی اتحاد کی جانب سے ہمیشہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے۔

اقوام متحدہ کی کوششوں سے دو بار جنگ بندی کی مدت میں توسیع بھی کی گئی اور اب دوسری بار کی مدت دو اکتوبر کو ختم ہو گئی ہے۔ اس دوران سعودی اتحاد یمن کو مسلسل جارحیت کا نشانہ بناتا رہا ہے۔

اس سے قبل یمن کے مذاکرات کار وفد کے سربراہ محمد عبد السلام نے کہا ہے کہ یمنی فریق کا موقف یمنی قوم کے حق میں اور بالکل منطقی رہا ہے اور جنگ بندی کی شکست کی وجہ، خود سعودی اتحاد میں شامل جارح ممالک ہیں۔

ٹیگس