Nov ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

صیہونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔

ارنا نے کان چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے گزشتہ شب شمالی رام اللہ کی سنجل کالونی میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اس سے قبل کہا تھا کہ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 49 فلسطینی زخمی ہوئے۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے بدھ کے روز بھی بیت دقو کے رہنے والے چون سالہ فلسطینی شہری کو گولیاں مار دی تھیں جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا تھا۔

ٹیگس