شام، تیل کی لوٹ مار سے باز نہیں آ رہا ہے امریکہ
شام میں موجود امریکی دہشتگرد بدستور اس ملک کے قومی ذخائر کی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔
سانا کی رپورٹ کے مطابق، 43 فوجی ٹرکوں اور آئل ٹینکروں سمیت مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس دہشتگرد امریکی فوجیوں کا ایک قافلہ گزشتہ رات شام کی غیر قانونی المحمودیه گذرگاہ سے عراق میں داخل ہوا ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی 123 امریکی آئل ٹینکر شامی تیل لوٹ کر الجزیرہ علاقے سے عراق کی جانب روانہ ہوئے تھے۔
شام کے صدر بشار اسد نے امریکی حکومت کو جرمن نازی حکومت کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، شام کے قومی تیل کی لوٹ مار کر رہا ہے۔
چند روز قبل شام کے صدر کی مشیر اعلی بثینہ شعبان نے بھی زور دیکر کہا تھا کہ امریکہ ایک جانب شام میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور دوسری طرف شامی عوام کے قدرتی ذخائر لوٹ رہا ہے ۔ دمشق نے شام میں امریکیوں کی موجودگی کو، غیرقانونی قبضے اور اقتدار اعلی پر دراندازی کے مترادف قرار دیا ہے۔