Nov ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
  • عربوں نے صیہونیوں کو ان کی اوقات یاد دلا دی، کتنا ہوئے ذلیل؟+ تصاویر

صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کے دوران ہمیں احساس ہوگیا کہ ہم سے کتنی نفرت ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسرائیلی اخبار"یدیعوت آحارونوت" نے فٹبال ورلڈ کپ کی کوریج میں صیہونی حکومت کے صحافیوں کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہیں قطر میں احساس ہوا کہ عرب دنیا ان سے کتنی نفرت کرتی ہے۔

"المیادین" چینل کی ویب سائٹ کے مطابق، صیہونی اخبار یدیعوت آحارونوت کے صحافیوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل سے عرب دنیا میں کتنی نفرت ہے، کہا کہ نہ صرف حکومتیں اور حکمران بلکہ سڑکوں پر لوگوں میں بھی اسرائیل سے نفرت پائی جاتی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس صیہونی میڈیا کے صحافیوں کا کہنا ہے کہ دوحہ میں 10 دن قیام کے بعد بھی ہم یہ نہیں سمجھ سکتے کہ یہاں ہمیں کن چیزوں کا سامنا ہے، ہم اچھا نظر نہیں آنا چاہتے، لیکن ہمیں ایسا لگتا ہے جیسے ہر کوئی ہم سے نفرت کرتا ہے۔

صیہونی صحافیوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر فلسطینی، ایرانی، قطری، شامی، اردنی، مصری، لبنانی اور مراکش کے عوام ہمیں نفرت بھری نظروں سے دیکھتے ہیں اور یہ بات قابل غور ہے کہ کچھ سعودی بھی ہمارے بارے میں ایسا ہی محسوس کرتے ہیں۔

ٹیگس