Dec ۱۲, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران اور ترکی سے ملنے والی سرحد پر کیا کر رہا عراق؟

ایران اور ترکی کے ساتھ زیرو لائن سرحد کو کنٹرول کرنے کے عراق کے منصوبے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراقی وزیر اعظم کے سیکورٹی مشیر نے ایران اور ترکی کے ساتھ زیرو لائن سرحد کو کنٹرول کرنے کے اس ملک کے منصوبے کی تفصیلات بیان کیں۔

عراقی وزیر اعظم کے مشیر برائے سیکورٹی اصلاحات حسین علاوی نے کردستان کے علاقے میں ایران اور ترکی کے ساتھ عراق کی سرحدوں پر فوجیوں کی تعیناتی کے نئے منصوبے اور طریقہ کار کے بارے میں وضاحت کی۔

شفق نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور سرحدی محافظوں کی تعیناتی کے حوالے سے جوائنٹ آپریشنز کمانڈ اور کردستان کی علاقائی انتظامیہ کے درمیان، اس مشن کے لیے اسپیشل فورسز کو بااختیار بنانے اور تعیناتی کے عمل، سرحدی چوکیوں کی نشاندہی، فنانسنگ اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے جس کی انہیں ضرورت ہے، تعاون اور ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

علاوی نے زور دے کر کہا کہ وفاقی حکومت کی وزارت داخلہ اس وقت سرحدی محافظ دستوں کے ذریعے سرحدی چوکیوں اور چیک پوسٹوں کے قیام کے لیے بنیادی راہ حل اور عراق کے درمیان صفر سرحدی لائن پر واقع پرانی چوکیوں کو قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے سیکورٹی مشیر نے مزید کہا کہ یہ اقدام عراق میں 40 سال پرانے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ ایران اور ترکی کے ساتھ تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ ملنے والی ملک اور بین الاقوامی سرحدوں کی حفاظت کی جا سکے۔

ٹیگس