Dec ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • کابل میں حملوں کا ذمہ دار ایک تاجیکستانی ہے: گلبدین حکمتیار کا دعوی

افغانستان کی حزب اسلامی کے لیڈر گلبدین حکمتیار نے کابل میں دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری، تاجیکستان کے ایک شہری پر عائد کردی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: گلبدین حکمتیار نے اس حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ان دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ کو، کابل سے تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاجیکستانی شخص حزب اسلامی کی مسجد میں دھماکے اور پاکستان کے سفارتخانے اور چینی شہریوں کے ہوٹل پر حملے کا اصل ذمہ دار ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے قبل حکمتیار نے، ان خودکش حملوں کو شہادت پسندانہ قرار دیتے ہوئے ایسی کارروائیوں کی حمایت کی تھی۔ 
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کابل میں دو الگ واقعات میں پاکستان کے سفارتخانے اور چینیوں کے ایک ہوٹل کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
ان حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی تھی۔ 

ٹیگس