یمن پر سعودی جارحیت کا سلسلہ جاری
Dec ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
سعودی جارح اتحاد کے حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ کمان کے اعلان کے مطابق، سعودی اتحاد کے الحدیدہ پر حملوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تازہ ترین حملے میں سعودی جارح اتحاد کے ڈرون اور جاسوسی طیاروں نے حیس علاقے میں پروازیں کیں ۔ بتایا گیا ہے کہ صوبہ الحدیدہ کے دوسرے علاقوں میں بھی ان جاسوسی طیاروں کو دیکھا گیا ہے کہ جس کے بعد الجبلیہ اور حیس کے مختلف علاقوں پر گولہ باری بھی کی گئی ۔
اس سے قبل یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے بھی کہا تھا کہ ریاض کی روزانہ جارحیت نے امن معاہدے کو پاش پاش کردیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یمن اور سعودی اتحاد کے مابین جنگ بندی کے معاہدے کے خاتمے کے بعد صورتحال جنگ بندی اور جنگ کے بیچ لٹکی ہوئی ہے۔