یمن کے صوبے صعدہ پر سعودی اتحاد کی جارحیت جاری
یمنی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے صعدہ کے سرحدی علاقے ں «آل الشیخ» پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں یمن کا ایک عام شہری زخمی ہوا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے مغرب میں «آل الشیخ» کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔
اس حملے میں یمن کا ایک عام شہری زخمی ہو گیا۔ گزشتہ روز سعودی فوجیوں نے صعدہ کے سرحدی علاقے شدا پر حملہ کیا تھا جس میں یمن کا ایک شہری شہید ہو گیا تھا۔
یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار بائیس میں صوبے صعدہ کے سرحدی علاقوں پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں تقریبا تین ہزار یمنی شہری شہید و زخمی ہوئے جن میں افریقی مہاجرین بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت شروع کی ہے اور اس وقت سے اب تک ہزاروں یمنی عام شہری شہید وزخمی ہو چکے ہیں جن میں تین ہزار سات سو بیالیس بچے بھی شہید اور تین ہزار نو سو بیانوے بچے زخمی ہوئے ہیں۔
یہی نہیں سعودی اتحاد نے امریکہ اور اپنے اتحادی ملکوں کی حمایت سے یمنی عوام کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے اور وہ غذائی اشیا اور دوائیں نیز ایندھن تک یمن منتقل نہیں ہونے دے رہا ہے۔