Jan ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  •  جارح سعودی اتحاد کے ڈرون طیاروں نے گیارہ بار حملہ کیا، یمنی ذرائع

جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں قائم جنگ بندی کی ایک سو سات بار خلاف ورزی کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے معاملات کی نگرانی کرنے والے ملٹری کنٹرول روم نے بتایا ہے کہ پچھلے چوبیس گھٹنے کے دوران جارح اتحاد کے ڈرون طیاروں نے ہیس کے علاقے پر گیارہ بار حملہ کیا ہے۔
اس دوران جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے اکیس بار توپ خانے سے اور باون بار دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
صنعا اور ریاض کے درمیان سویڈن میں طے پانے والے معاہدے کے تحت یمن کے مغربی صوبہ الحدیدہ میں جنگ بندی پر اتفاق اور دسمبر دوہزار اٹھارہ سے اس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا تھا لیکن سعودی فوجی اتحاد آئے دن اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ 
دریں اثنا اطلاعات ہیں کہ صوبہ صعدہ کے سرحدی شہر منبہ میں واقع الرقہ کے علاقے میں سعودی عرب کی فوج کی فائرنگ میں چار یمنی شہری زخمی ہو گئے۔
اس رپورٹ کے مطابق صعدہ کے سرحدی شہر شدا میں سعودی بارڈر سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں بھی دو دیگر یمنی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق چند گھنٹے قبل شدا اور منبہ میں سعودی بارڈر سیکورٹی فورس کی گولی لگنے سے ایک شہری جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔
واضح رہے کہ یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی فوجی جارحیت کے باوجود اب تک اس اتحاد کا کوئی بھی اہداف حاصل نہیں ہوسکا ہے اور اس کے نتیجے میں صرف ہزاروں یمنی شہید اور زخمی ہوئے ہیں، لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ممالک کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر فوجی جارحیت کے ساتھ ساتھ اس ملک کی زمینی، سمندری اور فضائی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔
جارح سعودی اتحاد، غذائی اشیا، دوائیں اور ایندھن جیسی ضروری اشیا بھی یمن پہنچانے کی اجازت نہیں دے رہا جس کے نتیجے میں عام شہریوں کو قحط، بھوک، غربت اور متعدی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

ٹیگس