Feb ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • ترکیہ میں زلزلے کے بعد سیلاب کی آفت

پیر کے روز ترکیہ میں زلزلہ کے بعد سمندر کی سطح بلند ہونے سے ہاتای کا علاقہ زیر آب آگیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ترک حکام کے مطابق زلزلہ سمندر کی سطح بلند ہونے کا باعث بنا ہے اور ساحلی علاقے اسکندرون ہاتای کے علاقے زیر آب آ گئے ہیں جس سے زلزلہ زدگان کے لئے امدادی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہوگئی ہیں۔

پیر کے دن آنے والے7 اعشاریہ 8 ریکٹر اسکیل کے زلزلہ سے ترکیہ کے دس صوبے شدید متاثر ہوئے ہیں، اسی طرح اس زلزلے نے شام کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تین ماہ کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے سے 23 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے ہزاروں جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ترنڈ کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ سے ترکیہ میں مرنے والوں کی تعداد 5894 ہوگئی ہے جب کہ ہزاروں افراد زخمی اور 6000 عمارتیں زمیں بوس ہوگئی ہیں۔

ٹیگس