Mar ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • یمن میں ایک سعودی ڈرون تباہ

یمن میں ایک سعودی جاسوسی ڈرون کو یمنی فوج نے مار گرایا ہے۔یہ چینی ساخت کا جاسوس طیارہ بتایا جا رہا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان برگیڈئیر جنرل یحیی سریع نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر خبر دیتے ہوئے لکھا کہ یمنی فوج نے خدا کےلطف سے سعودی اتحاد کا چینی ساختہ ونگ لانگ جاسوسی طیارہ یمنی فضا میں مار گرایا ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ سعودی اتحاد کے اس جاسوس طیارے کو زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل سے مار گرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ وہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کی حاکمیت کی خلاف ورزی اور حملوں کا جواب دینے کےلئے آمادہ ہیں۔

ٹیگس