ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور عمان کے وزیرخارجہ بدر البوسعیدی نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ایران پر لگی پابندیوں کے خاتمے اور عمان کے سلطان کے دورہ ایران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران انہیں ماہ رمضان کی مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
عمان کے وزیر خارجہ نے بھی دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر بات چیت کے ساتھ ایران کے وزیر خارجہ کو نوروز اور ماہ مبارک رمضان کے موقع پر مبارک باد بھی پیش کی۔
رپورٹ کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے سلطان عمان کے مستقبل قریب میں ہونے والے دورۂ تہران کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ ساتھ ہی فریقین کے مابین تہران ریاض تعلقات کی بحالی، ایران یورپ تعلقات اور ایران پر لگی پابندیوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔