اقوام متحدہ کا جنگِ یمن کے خاتمے پر زور
Apr ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۴ Asia/Tehran
اقوام متحدہ نے جنگِ یمن کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یمن بحرانی صورتحال سے روبرو ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: النشرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں اقوام متحدہ کے نمائندے ہانس گروندبرگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے توسط سے اپریل 2022ء میں جو جنگ بندی ہوئی تھی، وہ امید کی کرن ہے جو بغیر کسی وقفے کے جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ بندی کا فائدہ یہ ہے کہ اس سے وسیع البنیاد سیاسی عمل کے شروع کرنے کا موقع ملا ہے جس سے جنگ کے مکمل خاتمے میں مدد ملے گی۔
اقوام متحدہ کے نمائندے نے یمن میں بیگانہ طاقتوں کی مسلسل مداخلت اور انکی جنگ پسندانہ پالیسیوں کی جانب کوئی اشارہ کئے بغیر کہا کہ یمن کی مستعفی حکومت اور انصاراللہ حکومت سے کہا کہ دونوں فریق جنگ کے خاتمے کےلئے پرامن ماحول میں سنجیدہ گفتگو کریں۔